قتل مقدمات کیس:دہشت گردی کی دفعات عائد کرنے سے متعلق 3 درخواستیں خارج
فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل دہشت گردی میں شمار ہوگا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس
پیر 15 فروری 2016 16:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات عائد کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران تین درخواستیں خارج کر دیں۔جبکہ چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر ایک قتل بھی دہشتگردی میں شمار ہوگا،کسی کی اگر ذاتی دشمنی یا عناد ہے تو یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اْس پر دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔
جبکہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ ذاتی دشمنی میں کیا گیا ارتکاب جرم دہشتگردی نہیں،جب تک عام عوام متاثر نہ ہوں، دہشتگردی کی دفعات نہیں لگ سکتیں،انسداد دہشتگردی ایکٹ سے متعلق قلم اٹھاتے وقت جج کو سوچنا ہوگا، گر ذاتی عناد نہیں مگر ملزم کا مقصد دہشت پھیلانا ہے تو یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔(جاری ہے)
جب ملزم اعتراف کر لے کہ اْس نے قتل ذاتی عناد کے باعث کیا تو یہ مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چلے گا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نہیں۔
ذاتی مفاد کے قتل میں انسداد دہشتگردی عدالت کا اختیار نہیں کہ وہ کیس سْنے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بیچ نے مقدمے کی سماعت کی ملزم طارق حاکم کی طرف سے اعتزاز احسن وکیل پیش ہوئے اور انھوں نے موقف اختیار کیاکہ کس کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنا دہشتگردی نہیں،قتل کی ہر واردات سے خوف و حراس پھیلتا ہے، دہشتگردی کی عدالتوں سے ذاتی دشمنی کے مقدمات کا بوجھ ختم کیا جائے،طالبان طرز کی کارروائیاں دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہیں،جس پر سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت بھجوادیاہے اسے ہدایت کی ہے کہ انسداد دہشتگردی کے عدالت جلد بنیادوں پر کیس نپٹائے۔لاہور ہائی کورٹ نے مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چلانے کا حکم دیا تھاسپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.