تھانہ ترنول کے علاقے میں غیر ملکی سفارتخانے کی لینڈ کروزرنے غریب محنت کش کو کچل دیا

پیر 15 فروری 2016 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) تھانہ ترنول کے علاقے میں غیر ملکی سفارتخانے کی لینڈ کروزرنے غریب محنت کش کو کچل دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سڑک کراس کرتے ہوئے غیر ملکی سفارتخانے کی لینڈ کروزر نے تلہ گنگ کے رہائشی شکیل احمد نامی محنت کش کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سفارتخانے کا عملہ زخمی شخص کو وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا جہاں اس کی حالت سخت تشویشناک ہے۔

محنت کش کے اہل خانہ نے بتایا کہ نجی ہسپتال نے شکیل احمد کودی جانے والی ابتدائی طبی امداد کا بل 5 لاکھ روپے بنادیا ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے خواہ زمین بیچو یا زیور ہمیں بل چاہیے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ پولیس بھی کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے اور پولیس کا ایک اعلیٰ عہدیدار معاملے کو رفع دفع کرانے کیلئے متحرک ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :