کریمنل جسٹس ریفارمز کیس:ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 15 فروری 2016 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے کریمنل جسٹس ریفارمزکیس میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے پیرکے روز کریمنل جسٹس ریفارمز کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کی اس دوران متعلقہ ریکارڈپیش نہ کیاجاسکاجس پر عدالت نے مقدمے کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ریکارڈطلب کیاہے ۔چاروں صوبوں نے اس حوالے سے اپنے اپنے صوبے میں ہونے والی اصلاحات اور دیگر معاملات بارے ریکارڈفراہم کرناتھاجونہ کیاجاسکا۔جواب اگلی سماعت پر پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :