جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین کیپٹن سہیل بلوچ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 17:09

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین کیپٹن سہیل بلوچ کو ملازمت سے فارغ کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء): جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیر مین کیپٹن سہیل بلوچ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سہیل بلوچ کے ساتھ ڈپٹی کنوینر ہدایت اللہ خان کو بھی ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سہیل بلوچ اور ہدایت اللہ کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے ۔ نوٹسز کاجواب نہ دینے کے پیش نظر انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سہیل بلوچ اور ہدایت اللہ کے علاوہ مزیددس افراد کو بھی نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے ملازمتوں سے فارغ کیے جانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔