پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی نوٹ یکم دسمبر 2016ء تک کارآمد ہونگے

پیر 15 فروری 2016 17:11

پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی نوٹ یکم دسمبر 2016ء تک کارآمد ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹ یکم دسمبر 2016ء تک کارآمد ہونگے ۔

(جاری ہے)

گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی ان نوٹوں میں 100,50,10 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ شامل ہیں 5 اور 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔