گلگت بلتستان میں پانی کے انتظام کے لئے معاہدہ ‘معاہدے کے تحت کوکا۔کولا اور اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبے پر ایک کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 17:16

گلگت بلتستان میں پانی کے انتظام کے لئے معاہدہ ‘معاہدے کے تحت کوکا۔کولا ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) کوکا۔کولا کمپنی نے نئی دنیا کے عنوان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ خصوصی پروگرام کے لئے شراکت داری کرلی ہے جس میں پانی کے بچاو¿ اور ماحولیاتی تبدیلی کی جانب توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت کوکا۔کولا معروف این جی او ماو¿نٹین اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائیزیشن (ایم جی پی او) کے ساتھ گلگت بلتستان میں پانی کے وسائل کے جامع انتظام، پینے کے صاف پانی اور نکاس کی خدمات کے لئے شراکت داری کرے گی ۔

اس منصوبے میں 355 ہیکٹرز اراضی کی آب پاشی، پینے کے صاف پانی تک پائیدار رسائی کے لئے 17 پوائنٹس کی تنصیب اور 4 ہزار لوگوں کے لئے نکاسی آب کی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں 1400 خواتین اور 500 نوجوانوں کو منصوبے کی تکمیل تک آمدن کے حصول کے ساتھ بااختیار بنانے میں معاونت کی جائے گی۔ یہ منصوبہ کمپنی کی کاروباری سماجی ذمہ داری کی حکمت عملی سے منسلک ہے جس کے تحت عالمی اور مقامی سطح پر پانی کے بچاو¿ کی سطح میں وسعت لائی جائے گی اور 2020 تک 100 فیصد پانی فراہم کیا جائے گا۔

اس منصوبے میں شامل علاقے سکسا قصبہ ہے جہاں آمدنی کا واحد ذریعہ زراعت اور سیاحت پر منحصر ہے۔ مقامی افراد شدید سخت موسمی حالات اور دور دراز کا مقام ہونے کے باعث شدید خطرے کی زد میں رہتے ہیں۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز اپریل 2016 میں شروع ہوگا جس میں آبپاشی نظام سے متعلق پائپوں اور واٹر بیڈز کی تعمیر شامل ہے۔ اس شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کوکا۔

کولا پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے بتایا ایم جی پی او کی کوکا۔کولا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے تحت نہ صرف سکسا قصبے میں پانی کے انتظام کی خدمات فراہم کی جائیں گی بلکہ مقامی لوگوں کی شراکت کے ذریعے انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں مقامی افراد کی زندگیوں میں سماجی و معاشی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

اس شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے یو این ڈی پی کے کنٹری آفس پاکستان میں پروگرام اینالسٹ عثمان منظور نے بتایا‘سول سوسائٹی کے اداروں کو 'نئی دنیا' اقدام کے تحت پاکستان بھر میں بھرپور موقع حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ منتخب شدہ مقامات pr لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔ ہمارا عزم ہے کہ موجودہ مسائل کے سلسلے میں جدت انگیز سہولیات کو فروغ دیا جائے اور ہمیں کافی امید ہے کہ ایم پی جی او کے ذریعے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

کوکا۔کولا اور اقوام متحدہ کی اس شراکت داری بعنوان 'نئی دنیا' کے تحت اسلام آباد اور راولپنڈی میں خواتین کے لئے الگ واش رومز اور پلے گراو¿نڈز کے حالات نمایاں طور پر بہتر بناکر 100 سے زائد اسکولوں کو بحال کرچکے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک تخمینے کے مطابق 20 ہزار طالبات اور 5 ہزار طالب علم بدستور مستفید ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :