سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی

لاہور میں فی کلو قیمت 85روپے سے کم ہو کر 80روپے کلو ہو گئی ، نئی قیمت میں عملدرآمد شروع

پیر 15 فروری 2016 17:47

سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی ، دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 85روپے سے کم ہو کر 80روپے کلو ہو چکی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 60اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 240روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح دیگر شہروں میں بھی پانچ روپے فی کلو کمی کی جا رہی ہے ، سرد موسم کی شدت کم ہونے پر گزشتہ دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے کلو کمی ہو چکی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کم ہونا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سلنڈر بیچنا بم فروخت کرنے کے مترادف ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں ناقص سلنڈر بنانے والے 350سے زائد کارخانے سرکار نے اگر فوری نہیں بند کروائے تو ملک بھرمیں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ناقص سلنڈر بنانے والے لاہور کارخانے اگر 1ماہ میں بند نہ ہوئے تو ملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ، ناقص ہونے والے سلنڈر دھماکوں کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ، حکومت اگر اس کالے کالا دھندے کا کریک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :