ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان

فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی،ترجمان ایرانی فضائیہ

پیر 15 فروری 2016 17:57

ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) ایران نے خانہ جنگی سے تباہ حال عرب ملک شام میں اپنے کٹھ پتلی صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مداخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔

فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی۔ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں تہران کی فوجی مداخلت سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کی براہ راست ہدایات کے عین مطابق ہے۔ شام کے لیے ہماری عسکری خدمات مشاورت کی حد تک ہیں۔ شامی حکومت کیدفاع اور معاونت کیلئے تہران ہرممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :