پیسوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرفوٹو پوسٹ کرنے کا یہی انجام ہونا تھا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 فروری 2016 18:08

پیسوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرفوٹو  پوسٹ کرنے کا یہی انجام ہونا تھا

اگر کوئی ڈھیروں کیش کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پوسٹ کرے تو انجام کے بارے میں اندازہ لگانے کے لیے زیادہ تردد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
شوگر پائن ڈرائیو، ویسٹ بوکا، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 18سالہ نوجوان نے گھر میں موجود 280ڈالر کی رقم کے ساتھ تصویر اور ویڈیو بنائی اور اسے سنیپ چیٹ پر پوسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

فوٹو پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں میں ہی دو نقاب پوش ڈاکو اس نوجوان کے گھر میں آن گھسے اور اس سے رقم کا مطالبہ کر دیا۔
جس وقت ڈاکو فرار ہو رہے تھے ، باہر موجود ایک عورت اور پولیس افسر نے گاڑی کے نمبر نوٹ کر لیے۔ڈاکوؤں کی گرفتاری کے بعد نوجوان نے ایک ڈاکو کو اس کی آواز سے بھی شناخت کر لیا۔ ڈاکوؤں پر مسلح ڈکیتی کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔