ترک کی بحری فوج کے کمانڈر کی ایڈمرل ذکاء اﷲ سے ملاقات ، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

پیر 15 فروری 2016 18:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) کمانڈر ترکش نیول فورسز کا دورہ نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کیبعد ازاں ایڈمرل بیولنٹ بوسٹانگو نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے اپنے ہم منصب سے مختلف پیشہ ورانہ اُمور پر گفتگو کی۔

دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کمانڈر ترکش نیول فورسز ایڈمرل بیولنٹ بوسٹانگلو پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ ترکش نیول چیف کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے انہیں خوش آمدیدکہا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ایڈمرل بیولنٹ بوسٹانگو نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے اپنے ہم منصب سے مختلف پیشہ ورانہ اُمور پر گفتگو کی۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی کے کردار اوربحرِہند میں آپریشنل تیاریوں پر معزز مہمان کو بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دورے کے دوران صدر پاکستان ممنون حسین ،ایڈمرل کوپاکستان کا اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی تفویض کریں گے۔ ایڈمرل بیولنٹ بوسٹانگلو، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں ترکش نیول چیف کراچی اور لاہور میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان نیو ی کی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔ ایڈمرل بلنٹ بوسٹانگلو کو کمانڈر ترکش نیول فورسز کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر نادرن سی ایریا، کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن کمانڈ، چیف آف کمیونیکیشنز، چیف آف سٹاف فلیٹ کمانڈ، کمانڈر سرفیس ایکشن گروپ اینڈ نادرن ٹاسک گروپ ، چیف آف آپریشنز اور کمانڈر ترکش نیول وار کالج شامل ہیں ۔

معزز مہمان یونان میں نیول اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ایڈ مرل بیولنٹ بوسٹانگلو ترکش نیول وار کالج، ترکش آرمڈ فورسز کالج اور یو ایس نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں ۔ کمانڈر ترکش نیول فورسز نے کئی قومی اور بین الاقوامی عسکری ایوارڈ زاور اعزازات حاصل کر رکھے ہیں جن میں ترکش آرمڈ فورسز میڈل آف آنر، ترکش آرمڈ فورسز ڈسٹنگویشڈ سروس میڈ ل اور نیٹو میڈل فاردی فارمر یوگو سلاویہ شامل ہیں ۔ ترکش نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :