نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول پر دستی بم حملے کا ڈراپ سین : حملہ کرنے والے ملزم مبینہ سکول کے طالب علم نکلے ۔فیس کی عدم ادائیگی پر امتحانات میں بیٹھنے نہیں دیاگیا۔سکول انتظامیہ کے نارواسلوک کے ردعمل میں پٹاخوں کے بارود کو اکٹھا کر کے سکول پر حملہ کیا۔گرفتار5طالبعلموں کا اعتراف جرم کرلیا۔ڈی آئی جی پولیس ویسٹ کراچی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 18:49

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) نارتھ ناظم آباد میں نجی سکول پر دستی بم حملے کا ڈراپ سین ہوگیا، حملہ کرنے والے ملزم مبینہ سکول کے طالب علم نکلے، سکول پر دستی بم سے حملہ کرنے والے 5بچوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس ویسٹ کے مطابق دوران تفتیش سکول کے طالب علموں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سکول پر حملہ سکول انتظامیہ کے نارواسلوک کے ردعمل میں کیاکیونکہ سکول کی انتظامیہ نے انہیں فیس کی عدم ادائیگی کے باعث امتحانات میں بیٹھنے نہیں دیا تھا ۔

طالبعلموں نے بتایا کہ انہوں نے پٹاخے چلانے والی پنسل کے بارود کو اکٹھا کر کے دستی بم بنایا اور پھر سکول پر حملہ کیا۔گرفتار کیے گئے 5بچے نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلم ہیں جن کی عمریں چودہ سے پندرہ سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :