اسلام آباد ہائی کورٹ، بیورو کریٹس کی ترقیاں کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی

پیر 15 فروری 2016 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیورو کریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر مقدمے میں وفاق کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت آج (منگل) تک کیلئے ملتوی کردی‘ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ متاثرہ بیورو کریٹس کے وکلاء اور وفاق کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے ‘ عدالت کو بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے‘ بعد ازاں عدالت نے سماعت (کل) منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :