باڈی بلڈنگ کا گولڈن جوبلی مقابلہ ذیشان علی مسٹر جہلم بن گئے

پیر 15 فروری 2016 19:12

باڈی بلڈنگ کا گولڈن جوبلی مقابلہ ذیشان علی مسٹر جہلم بن گئے

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) باڈی بلڈنگ کا گولڈن جوبلی مقابلہ ذیشان علی مسٹر جہلم بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمیچور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع جہلم کے آٹھ باڈی بلڈنگ کلبوں کے سینکڑوں تن ساز نوجوانوں نے حصہ لیا، پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری زاہد اختر ، چوہدری سکندر حیات ، ملک نثار احمد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید محمود ، چیئرمین طارق چوہان، وائس چیئرمین ضیاء بٹ، صدر چوہدری محمد افضل، ضلعی جنرل سیکریٹری جاوید بٹ کے علاوہ ہزاروں نوجوان موجود تھے جبکہ مقابلے میں ججز کے فرائض انٹرنیشنل جج محمد الیاس، مسٹر پاکستان خالد علی ، مسٹر اولمپیاء عمران قریشی، نیشنل چیمپئن محمد اشرف نے سر انجام دیئے۔

ججز کے فیصلے کے مطابق جونیئر مسٹر جہلم کے لئے احسن شیخ دینہ جبکہ مسٹر جہلم کے لئے ذیشان علی جہلم، چیمپئن جہلم کے لئے حمزہ سعید، کو کامیاب قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ان تن سازوں کی محنت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے دل اسی طرح کھلے ہوں گے جس طرح ان کے جسم خوبصورت ہیں اور آج ان پر کی گئی محنت جس کو ہزاروں نوجوان خوشی سے دیکھ رہے ہیں انہی کی راہ پر چل کر یہ نوجوان بھی اپنے آپ کو اپنے جسموں کے ساتھ ساتھ اپنے ذہنوں کو بھی سنواریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ہمارے ملک کے ننھے منھے اور معصوم پھول ہیں جو اچھے کام کر نے کے ساتھ ساتھ ان کی ملک کی بھلائی کے لئے اچھی سوچ یقینا ہمارے ملک اور قوم کو مستحکم بنائے گی۔اس موقع پر تمام کامیاب تن سازوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔