نجی ائیر لائن ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں چوہے گھس آئے، پرواز منسوخ

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 19:50

نجی ائیر لائن ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں چوہے گھس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) نجی ائیر لائن ائیربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں چوہے گھس آئے جس کے باعث پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز اچانک منسوخ کر دی گئی ہے۔ پرواز منسوخ کرنے کی وجہ طیارے میں چوہوں کا گھس جانا بتایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ طیارے سے چوہوں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے جبکہ مسافروں کی جانب سے پرواز منسوخ ہو جانے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :