دہشتگردی کے خاتمہ سے پہلے فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:06

دہشتگردی کے خاتمہ سے پہلے فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے،ڈاکٹر ..

سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ سے پہلے فرقہ واریت کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہماری والین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے سندھ حکومت کوشاں ہے ہماری کوشش ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنی حدود میں رہے کر دینی تعلیمات کو عام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سنی تحریک کے مرکزی رہنما رویت ہلال کمیٹی کے رکن حافظ محبوب علی سہتو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے سنی تحریک کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرعلامہ ریحان قادری , شہباز قادری , فہیم الدین شیخ دیگر علماء اہلسنت بھی موجود تھے حافظ محبوب علی سہتو نے ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کا آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مزارات کے قریب غیر شرعی کاموں کا فورا روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں غیر شرعی کاموں سے عوام اہلسنت کا کوئی تعلق نہیں ہے اولیاء اللہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مزارات کے قریب لائبیرریاں قائم کی جائیں ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزارات اولیاء کرام ہماری درسگاہ ہیں جہاں پر پیار و محبت کا پیغام ملتا ہے اولیاء اللہ نے زندگی بھر دین اسلام کی تبلیغ کے لئے کام کیا ہے اور آج بھی مزارات مرکز ہیں ہماری کوشش ہے کہ والیاء اللہ کے مزارات کے کا تعمیراتی کام اور انکی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے لائبیریاں قائم کی جائیں اولیاء اللہ نے ہمیشہ امن بھارے چارگی , پیار و محبت کا درس دیا ہے ہمیں انکی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خود سندھ بھر کے مزارات اور دینی مدارس کے دورے کررہا ہوں تاکہ کمی کو پورا کیا جاسکے سنی تحریک پاکستان مین دین اسلام کے فروغ اور مذہبی آہنگی کے لئے کی جانیوالی جہدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے سانحہ نشتر پارک کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے قائدین اور علماء اہلسنت کے جہدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام سفارشات پر عمل کیا جائے گا ۔