28 سالہ ملازمہ کو غلام بنا کر رکھنے پر 47سالہ جوڑا گرفتار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 فروری 2016 21:06

28 سالہ ملازمہ کو غلام بنا کر رکھنے پر 47سالہ جوڑا گرفتار

28سالہ عورت کو جبری ملازمہ رکھنے پر پولیس نے ایک مرد اور ایک عورت کو حراست میں لے لیا ہے۔
گریٹ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ بامفورڈ ، راچڈیل میں ایک 47 سالہ مرد اور 47سالہ عورت کو 28سالہ عورت سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ ان کی گرفتاری جدید غلامی ایکٹ 2015 کے تحت عمل میں آئی۔
مینو چوپڑا اور سنجیو چوپڑا، دونوں کی عمر 47 سال ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کو ایک عورت کو جان بوجھ کر غلام بنانے کی غرض سے برطانیہ بلانے اور 31 جولائی 2015 سے 11 فروری 2016تک جبری مشقت لینے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔دونوں اس سے پہلے 1 جولائی 2011سے 31جولائی 2015 تک ایک شخص سے جبری مشقت لے چکے ہیں۔پولیس کےمطابق 28 سالہ ملازم عورت فلاحی اداروں کی تحویل میں ہے، جہاں ا سکا خیال رکھا جا رہا ہے۔
مینو چوپڑا کو ہفتے کو مانچسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کو اس کا ریمانڈ دے دیا گیا۔ اس کی اگلی پیشی مانچسٹر منشول سینٹ کراؤن کورٹ میں 11 مارچ کو ہوگی۔
سنجیو چوپڑا کوہفتے کو گرفتار کیا گیا۔ اسے سوموار کو برے اینڈ راچڈیل کورٹ میں پیش کیا گیا۔