ایس ای سی پی نے کا سٹ آڈیٹرز کیلئے کوالٹی کنٹرول کا طریقہ کار نافذ کر دیا

پیر 15 فروری 2016 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے حالیہ اجلاس میں بناسپتی گھی اور پکانے کا تیل کمپنیز (کاسٹ اکاونٹنگ ریکارڈ ز) آرڈر واپس کے لیا ہے اور مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کاسٹ آڈٹ کی انجام دہی کے لئے کیو سی آر درجہ کے حامل آڈیٹرز کے تقرر کا تقاضا کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کو بیک وقت کثیر جہتی کردار سونپا گیا ہے تاکہ آڈٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

درج بالا توازن یقینی بنانے کے لئے ایس ای سی پی اپنے انضباطی نظام کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا رہتا ہے۔ بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کمپنیز (کاسٹ اکاونٹنگ ریکارڈز) متقاضی تھا کہ اس شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیاں کاسٹ کا ریکارڈ رکھیں۔

(جاری ہے)

ان ریکارڈز کا کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت آڈٹ کیا جاتا تھا۔ اس شعبہ کے حوالے سے ایک حالیہ جائزے سے ظاہر ہوا کہ علمی طور پر یہ صنعت صاف شدہ‘ اجلا اور خوشبودار پکانے کا تیل درآمد کرتی ہیں اور پیکنک کر کے مارکیٹنگ کرتی ہیں لٰہذا اس سارے عمل میں صنعت کاری ‘ پیداواری عمل کا معمولی سا حصہ ہے اس لئے ایس کمپنیوں کی مالیات سمجھنے کے لئے کا سٹ ریکارڈز ؍آڈٹ زیادہ کار آمد نہیں ہیں۔

یہ بھی مشاہدے میں آیا کہ گھی اور پکانے کے تیل کا کاروبار زیادہ تر کمپنی سے دیگر طور پر انجام پا رہا ہے۔ ان امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ای سی پی تمام پبلک کمپنیوں سے متقاضی ہے کہ کا سٹ آڈیٹرزکے طور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکا ونٹنٹس اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا ونٹنٹس پاکستان سے اطمینان بخش درجہ کے حامل کا سٹ اینڈ منجمنٹ اکاونٹنٹس یا چارٹرڈ اکا وٹنٹس کا تقرر ہی کافی ہے۔اس حوالے سے تمام کمپنیاں موجود مالی سال کے کا سٹ آڈٹ کے حوالے سے اس مراسلے میں دئے گئے انتظام کو یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :