احمد شہزاد نے وہاب ریاض سے ہونے والے جھگڑے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 21:24

احمد شہزاد نے وہاب ریاض سے ہونے والے جھگڑے پر معافی مانگنے سے انکار ..

شارجہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) احمد شہزاد نے وہاب ریاض سے ہونے والے جھگڑے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر شروع ہونے والی بحث تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب ایک مداح نے احمد شہزاد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کیا کہ آیا وہ کل ہونے والے واقعے پر معافی مانگیں یا نہیں تو اس کے جواب میں احمد شہزاد نے معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :