Live Updates

ثانیہ مرزا اورمارٹینا ہنگس نے سینٹ پیٹرز برگ ٹرافی جیت لی

فاتح جوڑی نے فائنل میں روسی اور جمہوریہ چیک کی جوڑی کو باآسانی 6-3اور 6-1سے مات دی

پیر 15 فروری 2016 21:41

ثانیہ مرزا اورمارٹینا ہنگس نے سینٹ پیٹرز برگ ٹرافی جیت لی

سینٹ پیٹرز برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) عالمی نمبر ون جوڑی مارٹینا ہنگس اور ثانیہ مرزا نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ لیڈیز ٹرافی جیت لی،انڈو سوئس جوڑی کی یہ مسلسل 40 ویں فتح ہے ،روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے روس کی ویرا ڈوشنیوا اور جمہوریہ چیک کی بابورا کریجکووا کی جوڑی کو باآسانی 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ نمبر ایک جوڑی کی یہ مسلسل 40 ویں کامیابی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات