پاکستان عراق تعمیر نو کیلئے عراق کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کاخواہاں ہے، عراق کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں
وفاقی وزیر دفاعی پیداوارکی عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے ملاقات میں بات چیت
پیر 15 فروری 2016 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) دفاعی پیداوار کے وزیرراناتنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان عراق میں تعمیر نوکیلئے ہرممکن حدتک عراق کی مدد کرنا چاہتاہے۔ وہ پیر کو یہاں جمہوریہ عراق کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔
(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اورعراق دفاعی شعبہ میں وفود کے تبادلہ جات میں تعاون کرتے رہے ہیں،پاکستان عراق کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے۔
وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے توقع ظاہر کی کہ اس ملاقات کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا،پاکستان عراق کو ہنرمند اورغیرہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کا خواہاں ہے۔عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم نے مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کے بارے میں اظہارخیال کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعراق کو دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کا سامناہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.