پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ خوش آئند ہے ، معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکی ایرانی سفیرسے ملاقات میں گفتگو
پیر 15 فروری 2016 22:50
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدنے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ خوش آئند ہے ، معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا ۔ وہ پیرکو یہاں پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔
ملاقات کے دوران پاک ایران تعلقات خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بجلی ، گیس کی درآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے خطے میں خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور معاہدے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھولیں گی۔……(م د)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.