قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا

چالیس سال کے قصے سناؤں گا، پرویز رشیدپی پی کے رکن اسمبلی غلام مصطفٰی ،وزیر اطلاعات کی تقریر میں ویڈیو بناتے رہے ’یہ جلسہ گاہ نہیں یہاں بات کرنے سے پہلے بٹن دبانا پڑتا ہے ‘‘، اسپیکر نے مولانا امیر زمان کو ڈانٹ دیا ’’پٹی ڈھیلی کر دیں خون منجمد ہو جائے گا، اپوزیشن کی طرف سے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر ایاز صادق کا دلچسپ جملہ

پیر 15 فروری 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور شدید نعرے بازی کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا ، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ چالیس سال کے قصے سناؤں گا، پی پی کے رکن اسمبلی غلام مصطفٰی شاہ ، وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تقریر میں ویڈیو بناتے رہے ، اسپیکر نے مولانا امیر زمان کو جھڑک دیا ’’یہ جلسہ گاہ نہیں یہاں بات کرنے سے پہلے بٹن دبانا پڑتا ہے ‘‘ اپوزیشن کی طرف سے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے پر ایاز صادق کا دلچسپ جملہ ، ’’پٹی ڈھیلی کر دیں خون منجمد ہو جائے گا ‘‘ خورشید شاہ نے شاہد خاقان عباسی کو معصوم بچہ کہہ دیا۔

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔ اپوزیشن نے لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی اور دہشت گردوں کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی تقریر کے دوران جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگانے پر پرویز رشید نے کہا کہ میں چالیس سال کے قصے سناؤں گا۔ اپوزیشن نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بل پر بھی سخت نعرے بازی کی ایوان میں خالدہ منصور کے توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران اپوزیشن ڈیسک بجا کر نعرے لگاتی رہی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ راجہ جاوید اخلاص توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے رہے ۔ …