امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے، ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں پاک فوج کو تقویت ملے گی،سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں، سابق سفراء اور ماہرین کا بھارتی حکام کے بیانات پرردعمل کااظہار
منگل 16 فروری 2016 00:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2016ء) سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں، سابق سفراء اور ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے کیونکہ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں پاکستان آرمی کو تقویت ملے گی اور خطے میں امن ہوگا ۔ پیر کو ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی منظوری پر بھارت کا ردِعمل پر افسوسناک ہے۔
پاکستان بھارت یاکسی اورملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ یہ طیارے اپنے دفاع کیلئے ہیں اور پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان کو قبائلی علاقوں میں جنگ جاری رکھنے کیلئے بھی ان طیاروں کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان نے کم وسائل سے ضرب غضب جاری کی۔ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل کے کنٹرولر جاوید خان جدون نے کہا کہ ایف 16 طیارے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب غضب جاری رکھنے میں پاکستان آرمی کیلئے معاون ثابت رہے گے۔ F۔16 کے استعمال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نادانستہ نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اور ایف۔16 کی فروخت اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا ملک ہے اس لیے اس کے تحفظا ت بلاجواز ہیں ۔دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ غیر ضروری پروپیگنڈہ نہیں کر رہا ہے۔بلکہ اس نے ہمشیہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے پر شور مچایا ہے۔سابق سفیر عابدہ حسین اور فوزیہ نسرین نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے ان طیاروں کے حصول سے پاکستان کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گی۔ بھار ت پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔ سینئر تجزیہکار ظفر چسپال اور اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ بھارت خوداسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے جبکہ یہ صرف خطے میں امن کیلئے ہے۔ یہ پاکستان کا حق ہے کہ اپنی عسکری قوت کو مضبوط کرے۔مزید اہم خبریں
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.