صحافت کی آڑمیں بدامنی پھیلانے کا الزام:بحرین میں غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے

اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار امریکی صحافیوں کو گرفتارکرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 09:56

صحافت کی آڑمیں بدامنی پھیلانے کا الزام:بحرین میں غیر قانونی طریقے سے ..

بحرین(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء)بحرین کے حکام نے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار امریکی صحافیوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔بحرین میں وزارت داخلہ کے مطابق چاروں امریکی صحافیوں کو شیعہ اکثریتی علاقے سترا سے گرفتار کیا گیا ہے اس علاقے میں اکثر حکومت مخالف مظاہرے دیکھے جاتے ہیں۔

بیان کے مطابق چاروں صحافی بحرین میں 11 اور 12 فروری کے درمیان داخل ہوئے۔وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ غیر ملکی میڈیا کے ارکان کے طور پر ملک میں موجود تھے لیکن وہ متعلقہ حکام کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھے، اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں میں سے ایک چہرے پر نقاب پہنے سترا میں دیگر فساد پھیلانے والوں کے ساتھ پولیس پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھا جبکہ دیگر تینوں کو اسی علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز نے تھیریسی ڈے کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے ان چاروں کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کو ناقابل معافی قرار دیا ہے۔تھیریسی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں اور انھیں بحرین، اسرائیل، لیبیا، شام اور کئی دیگر ممالک میں صحافت کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔