امریکہ میں‌قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کی آمد، سکیورٹی گارڈ پر تشدد کر کے معلومات حاصل کیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 10:56

امریکہ میں‌قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کی آمد، سکیورٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کےگھر پر نامعلوم افراد نےدھاوا بولا اور چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساساتھ اس سے معلومات حاصل کیں۔ نامعلوم افراد کے تشدد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلٍ خانہ کے مطابق علی الصبح تین بجے ایک کار میں سوار تین افرادعافیہ صدیقی کے گھر پر آئے اور چوکیدار عامر کو باندھ کریرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

نا معلوم افراد نے چوکیدار سےڈاکٹر عافیہ صدیقی کے دو بچوں مریم اور احمد کے اسکول اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں جبکہ گھر کے دیگرافراد اور ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ نا معلوم افراد نے ممکنہ طور پر پرسکون وقت کا انتکاب کیا کیونکہ رات تین بجے گھر والے سو رہے تھے۔ مذکورہ افراد نے ان کے گھر کے باہر موجود کتے کو گوشت ڈال کر مصروف کردیا تھا۔ جس وجہ سے اس نے بھی مزاحمت نہیں کی اور اہل خانہ کو بھی کچھ پتہ نہیں چلا ۔ چوکیدار عامر کو زخمی ہونے کے سبب اہل خانہ نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔