سعودی شخص نے موبائل فون رکھنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 11:15

سعودی شخص نے موبائل فون رکھنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی

الجزن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : ایک سعودی شخص نے اپنی بیوی کے پاس موبائل فون دیکھنے پر اسے طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شخص نے اپنے بیوی کو ہدایت کر رکھی تھی کہ ایسی کوئی ڈیوائس وہ اپنے پاس نہیں رکھے گی ، روزنامہ ”صدا“ کے مطابق دونوں میاں بیوی جنوبی جزن کے ایک صوبے میں موجود ہوٹل میں جا رہے تھے جہاں لگے سکینر کی مدد سے معلوم ہوا کے خاتون کے پرس میں موبائل فون موجود ہے۔

(جاری ہے)

سعودی شخص نے موبائل فون دیکھتے ہی آگ بگولا ہو گیا اور ہوٹل سے باہر نکل گیا۔ خاتون نے اپنے شوہر کا پیچھا کرتے ہوئے اس سے معافی طلب کی لیکن سعودی شخص کو شُبہ تھا کہ اس کی بیوی کچھ ایسا کر رہی ہے جس کا اسے علم نہیں ہے لہٰذا اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

متعلقہ عنوان :