پاکستان کی فضہ فرحان اقوام متحدہ کے ویمن امپاورمنٹ کے پہلے پینل کی ممبر تعینات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 11:40

پاکستان کی فضہ فرحان اقوام متحدہ کے ویمن امپاورمنٹ کے پہلے پینل کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فضہ فرحان کو اقوام متحدہ کی ویمن امپاورمنٹ کے پینل کی ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔فضہ فرحان کو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے خواتین کی اقتصادی امپاورمنٹ کے پہلے ہائی لیول پینل میں ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔فضہ بخش فاﺅنڈیشن کی سی ای او اور بخش انرجی کی ڈائریکٹر ہیں ۔

(جاری ہے)

بطور پینل ممبر فضہ جلد ہی ورلڈ بنک کے رہنما، انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ، اقوام متحدہ خواتین سمیت دیگر نمایاں اداکاروں اور شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گی۔ اپنی تعیناتی کے بعد فضہ کا کہناتھا کہ اتنے ہائی لیول پینل میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ تاہم اس پینل کا مقصد خواتین کے لیے اقتصادی نتائج کو بہتر کر کے اقتصادی نمو کو برقرار رکھنے کے لیے خواتین کے کردار اور ان کی رہنمائی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :