عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

منگل 16 فروری 2016 11:47

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کے مستقبل کے سودوں میں مجموعی طورپر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 2.7فیصد تک کی کمی سامنے آئی اورمستقبل کے سودے 1204.80ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔یوایس گولڈ فیوچرز کے تحت اپریل کیلئے سودے 1205.60ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :