بھارتی ڈراموں کا مات دیدی اب فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ 2سے 3پاکستانی فلمیں بننی چاہیے ‘ بشریٰ انصاری

منگل 16 فروری 2016 12:15

بھارتی ڈراموں کا مات دیدی اب فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ 2سے 3پاکستانی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمیں ٹی وی پر بھارتی ڈراموں کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے اور دوسری جانب بھارتی فلموں سے مقابلہ جاری ہے ، ٹی وی ڈراموں میں ہم نے بھارتی ڈراموں کو مات دیدی ہے اور اب ضرورت امرکی ہے کہ بھارتی فلموں کو مات دینے کے لئے ہر ماہ پاکستانی 2سے 3فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں تب جا کر ہم فلموں میں بھی بھارت کو کڑا جواب دے سکتے ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ بھارتی فلموں اور ڈراموں نے اپنی ثقافت کا گہرا اثر ہماری نوجوان نسل پر ڈالا ہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بھارتی ثقافت سے بچانے کے لئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کریں اور خاص طور پر اس میڈیا کا سب سے زیادہ اہم رول ہے اور اس کے ساتھ والدین کو بھی اپنے بچوں کو اپنی اسلامی اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں آگاہ کرتے رہنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل ایک حد میں رہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ایک ٹیم کی حمایتی نہیں ، سب ٹیموں کو سپورٹ کر رہی ہوں ۔ ذاتی طور پر میری خواہش ہے کہ کراچی کنگز فائنل کا معرکہ سر کریں ۔

متعلقہ عنوان :