کراچی منتقل ہونے کے باوجود لاہور کی سرشامیں آج بھی یاد آتی ہیں‘ مدیحہ شاہ

منگل 16 فروری 2016 12:17

کراچی منتقل ہونے کے باوجود لاہور کی سرشامیں آج بھی یاد آتی ہیں‘ مدیحہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ کراچی منتقل ہونے کے باوجود لاہور کی سرشامیں آج بھی یاد آتی ہیں ، خاص طور پر لاہوری ناشتے جو کراچی میں دستیاب نہیں وہ گھر میں خود بنانے کی کوشش کرتی ہوں مگر اس طرح کے سری پائے ، نہاری ، پوری حلوہ اور لسی کراچی میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں شادی کے باعث کراچی منتقل ہوئی ہوں مگر جب بھی میرا لاہور آنا ہوتا ہے تو میں لاہوری ناشتوں سے ضرور لطف اندوز ہوتی ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں فیشن اور بوتیک کی وجہ سے اس قدر مصروف ہوں کہ کسی اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا وقت ہی نہیں تاہم اگر کسی فلم کا اچھا سکرپٹ ہوا تو اس میں کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ۔

متعلقہ عنوان :