پی پی 78جھنگ : سپریم کورٹ نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی اسمبلی رکنیت بحال کردی

منگل 16 فروری 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پی پی 78جھنگ میں (ن) لیگ کی راشدہ یعقوب کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ۔سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے کی پاداش میں رکنیت کی معطلی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بھی معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکم جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگل کے روز راشدہ یعقوب کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دی گئی درخواست پر جاری کیا ہے عدالت میں راشدہ یعقوب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راشدہ یعقوب نے اپنے اثاثے نہیں چھپائے اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل نے جو فیصلہ دیا ہے کہ وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے مخالف امیدواروں دانیال وغیرہ نے الیکشن ٹربیونل کو کوئی خاص ثبوت بھی مہیا نہیں کئے اس کے باوجود ان کے موکلہ کی رکنیت معطل کی گئی رکنیت بحال کی جائے اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے راشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کردی ہے اور مقدمے کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی