ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016 کے تمام میچوں کے اوقات اور وارم اپ میچوں کی تاریخ کا اعلان
منگل 16 فروری 2016 12:43
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے تمام میچوں کے اوقات اور وارم اپ میچوں کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (مینزاور ویمنز) 2016 کا انعقاد بھارت کے 8 مختلف شہروں میں 8 مارچ 2016 سے 3 اپریل 2016 تک ہوگا۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق مردوں کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے دوپہر کے اوقات میں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے سے 6 بجے تک ہوں گے جبکہ شام کو کھیلے جانے والے میچ 7:30 سے 10:40 کے درمیان منعقد ہوں گے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 7:30 سے 10: 10 بجے تک ہوں گے۔دوسری جانب خواتین کے مقابلے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو 3:30 سے 06:15 اور شام کو 07:30 سے 10:15 بجے تک ہوں گے، خواتین کے سیمی فائنل اور فائنل 02:30 بجے سے 05:15 بجے تک ہوں گے۔(جاری ہے)
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دونوں مرحلوں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وارم اپ میچوں کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے کی ٹیمیں 3 مارچ سے 6 مارچ تک دھرم شالا میں وارم اپ میچوں میں مصروف ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں شریک ٹیمیں 10 مارچ سے 15 مارچ تک کولکتہ اور ممبئی میں وارم اپ ہوں گی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شریک ویمنز کرکٹ ٹیمیں 10 مارچ سے 14 مارچ تک بنگلور اور چنائی میں وارم اپ میچ کھیلیں گی۔پاکستان مینز ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 12 مارچ کو مقامی ٹیم اور دوسرا میچ دفاعی چمپیئن سری لنکا سے 15 مارچ کو کولکتہ میں کھیلے گی جبکہ ویمنز ٹیم 10 مارچ کو نیوزی لینڈ اور 12 مارچ کو جنوبی افریقہ سے چنائی میں مدمقابل ہوگی۔ورلڈٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کا آغاز 8 مارچ کو ہوگا جہاں سے دوٹیمیں دوسرے مرحلے میں جگہ بنائیں گی جس کا آغاز 15 مارچ کو میزبان ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.