میراوہاب ریاض سے کوئی جھگڑا نہیں ایشیاء اور ورلڈ کپ کیلئے گڈ لک کہتا ہوں، احمد شہزاد

منگل 16 فروری 2016 13:20

میراوہاب ریاض سے کوئی جھگڑا نہیں  ایشیاء اور ورلڈ کپ کیلئے گڈ لک کہتا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میرا وہاب ریاض سے کوئی جھگڑا نہیں اس کو ایشیا اور ورلڈ کپ کیلئے گڈ لک کہتا ہوں ٹیم میں شامل نہ کرنے کے بورڈ کے فیصلے پر مطمئن ہوں ۔اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہاب سے جھگڑا کوئی انہونی بات نہیں ایسا کھیل میں ہو جاتا ہے تاہم ہم ایسی باتیں دل میں نہیں رکھتے ایسی باتوں کو بڑھانا نہیں چاہئے۔اس بات کو مسئلہ نہ بنایا جائے میرا وہاب کیلئے محبت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کھیلوں یا نہ کھیلوں تاہم پاکستانی ٹیم کو جیتنا چاہیے لوگ تو باتیں بناتے ہیں لیکن ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :