پاکستان کوآئی سی سی وارننگ کی خبریں بے بنیاد ہے نجم سیٹھی
منگل 16 فروری 2016 13:24
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے حوالے سے وارننگ دئیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ایک برطانوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا آئی سی سی نے اپنے بیان میں پاکستان کے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سیکیورٹی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارت بورڈ کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے وارننگ دی کہ اگر پاکستان نے ہندوستان میں نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی تو اسے سخت قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت پاکستان سیکیورٹی خدشات کے سبب ٹیم کو ہندوستان میں کھیلنے کی کلیئرنس نہیں دیتی تو ہم آئی سی سی سے پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کر سکتے ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کیچیئرمین نجم سیٹھی نے اس خبر کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے پاکستان کو کسی بھی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.