پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے،

Malik Usman ملک عثمان منگل 16 فروری 2016 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط ہے، باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اور سخت تربیتی مشقیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باہمی معاہدے کے تحت ایک چھوٹادفاعی دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے۔

پاکستان سعودی عرب دفاعی شعبے میں کئی دہائیوں سے آپس میں تعاون کررہے ہیں باہمی دفاعی تعاون میں فوجی اورتربیتی مشقیں شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے دونوں ملکوں کے تربیت دینے والے افسران ایک دوسرے کے ملک میں جاتے ہیں،اسی لئے پاکستان سعودی عرب میں دہشتگردی کیخلاف کثیرملکی فوجی مشقوں میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :