لاہور ہائیکورٹ : نارووال میں میڈیکل کالج کے لیے این او سی جاری نہ کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:32

لاہور ہائیکورٹ : نارووال میں میڈیکل کالج کے لیے این او سی جاری نہ کرنے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں نارووال میں میڈیکل کالج کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کےخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نارووال میں سہارا فار لائف ٹرسٹ میڈیکل کالج کے لیے انتظامیہ این او سی جاری نہیں کر رہی۔

اس حوالے سے تمام قواعد ضوابط پورے کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیکل کالج کو فنکشنل کرنے سے روکا جا رہا ہے لہذا عدالت این او سی جاری کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :