تاندلیانوالہ تحصیل کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص جاں بحق ، ملزم فرار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:32

تاندلیانوالہ تحصیل کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص جاں ..

تاندلیانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) تاندلیانوالہ تحصیل کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آیا شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 451 گ ب روپڑیاں کا رہائشی 40 سالہ منشاءکی بلوچ برادری سے قتل کی دشمنی چلی آ رہی تھی جبکہ منشاءمنگل کے روز تحصیل کچہری میں پیشی پر آیا ہوا تھا اور اپنے وکیل مہر عباس ایڈووکیٹ کے چیمبر میں بیٹھا ہوا تھا کہ مخالفین نے چیمبر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے منشاءموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

وکلاءکی طرف سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈی ایس پی آفس اور 15 آفس کے سامنے پیش آنا لمحہ فکریہ ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :