باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد محنت کررہا ہوں،شائقین نیا اجمل دیکھیں گے:سعید اجمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 13:32

باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد محنت کررہا ہوں،شائقین نیا اجمل دیکھیں ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ باؤلنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت محنت کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے 24سال بعد اپنا باؤلنگ ایکشن تبدیل کیا ہے جس کے بعد ردھم میں آنے کے لیے وقت درکار ہوتاہے تاہم وہ آہستہ آہستہ ردھم میں واپس آرہے ہیں اور شائقین کرکٹ اب ایک نیا سعید اجمل دیکھیں گے ۔

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے حوالے سے اجمل کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو اعتماد میں لینا ہوگا کیوں کہ بھارت میں بڑے کراؤڈز کے آگے ہمارے کھلاڑی شدید دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں وہ 5میچز میں 6شکارکر چکے ہیں ۔