شکارپور : کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:35

شکارپور : کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے، فائرنگ ..

شکارپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) شکارپور میں کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے میں چار ملزمان مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے،پنوں عاقل میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔سندھ میں ڈاکوﺅں کیخلاف گھیرا مزید تنگ ،پولیس کی کچے کے علاقے میں تابڑ توڑ کارروائیاں ،ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتا ب کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان مارے گئے،، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پنوں عاقل کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کی،مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکو یعقوب تیجانی اپنے 30 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ موجود ہے۔کچے کے علاقے میں دریا ہو نے سے ڈاکووں کے ساتھ مقابلے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم کشتیاں طلب کرلی گئی ہیںجبکہ آپریشن میں 200 سے زائد پولیس کمانڈوز،3 بکتربند گاڑیاں اور اسپیشل کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکووں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :