توانائی میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، نواز شریف

منگل 16 فروری 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کی پالیسی پر عمل پیراہ ہیں اور توانائی میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، معاشی ترقی کے لیے شفافیت،مقابلے کے رجحان،نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزوزیراعظم ہاؤس میں میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار موقع ہیں اور حکومت ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا ، موجودہ حکومت میرٹ کی بنیاد پر سرمایہ کار دست ماحول کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے ، سرمایہ کاروں کو سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے معاشی انقلاب بر پا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کی اور حکومت کی اصلاحاتی پالیسی میں تعاون کی پیش کش بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران پاکستان میں معاشی پالیسیوں کی بدولت حیران کن تبدیلی آئی،ٹرانس میشن لائنز میں لائن لاسز میں کمی کیلیے حکومت کی مدد کو تیار ہیں،ہم حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون کے لیے تیار ہیں ڈومینک بارٹن نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اس سے پاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالہ کھلے گا ۔

متعلقہ عنوان :