سپریم کورٹ:2 منشیات فروشوں کی 25 سال سزا کالعدم، فوری رہائی کا حکم دیدیا

منگل 16 فروری 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے 120 کلو گرام چرس کی سمگلنگ میں ملوث دو منشیات فروشوں کی پچیس سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز ملزمان اسماعیل اور شیرزادہ کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی اس دوران ملزمان کی جانب سے صدیق بلوچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ نے 120 کلو گرام چرس میں سے صرف 700گرام کے نمونے فرانزک لیبارٹری کو ارسال کئے تھے باقی چرس کہاں گئی کیا وہ آٹا یا چونا تھی کہ جس کے نمونے ارسال نہیں کئے گئے مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے سزا ختم کی جائے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :