تیل کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے
منگل 16 فروری 2016 14:22
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پی آئی اے کے حوالے سے تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی آئی اے کے 18 جہازوں کی ٹکٹنگ اور نشستیں بھی 36 جہازوں کے برابر ہیں، پی آئی اے انتظامیہ ادارے کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیویارک اور پیرس میں پی آئی اے کے ہوٹلوں کے ریونیو بارے بھی آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی املاک کا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارکان قومی اسمبلی کو دیئے جانے والے ٹریول واؤچرز پی آئی اے کے ساتھ ساتھ دیگر نجی ایئرلائنوں کے بھی دیئے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے، شہروں میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ حد تک کمی ہو جائے تو کاشتکاروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف مل سکتا ہے۔ ایران پر پابندیاں ختم ہوگئی ہیں‘ ہمیں اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بچھا کر جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کا کہ ہمیں قرضوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہماری آمدن کا 47 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی کی نذر ہو جاتا ہے۔ عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تو یہ قوم کے لئے انتہائی احسن اقدام ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.