بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ذاتی مصروفیات کے باعث ایشیا کپ سے دستبردار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 14:35

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ذاتی مصروفیات کے باعث ایشیا کپ سے دستبردار

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کامیاب اوپنر تمیم اقبال ذاتی مصروفیات کی بنا ء پر اپنی قومی ٹیم بنگلہ دیش کے لیے ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی نہیں کھیلیں گے اور انکی جگہ امر القیس کو سکواڈ میں شامل کر لیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 26سالہ تمیم اقبال اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے پیش نظر ایشیا کپ کھیلنے کی بجائے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے تھائی لینڈ جائیں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر فرقان احمد کا کہنا تھا کہ تمیم اقبال نے بہت پہلے ہی انہیں ایشیا کپ میں عدم دستیابی کے بارے میں آگا ہ کر دیاتھا ، وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سپر لیگ میں عمدہ پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے انہیں اس ٹورنامنٹ کے نہ کھیلنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 24فروری سے 6مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :