سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی
منگل 16 فروری 2016 14:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد اور ظفر گوندل کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، جسٹس دوست محمد نے کہا کہ آپ مردوں کے سپر ماڈل ہیں۔منگل کو سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ظفر گوندل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں، دستاویزات کے مطابق تو آپ کے موکل کے 53بینک اکاؤنٹس ہیں۔(جاری ہے)
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان بینک اکاؤنٹس سے متعلق الزام ہے ثابت ایک بھی نہیں ہوا، میرے موکل نے ایک بھی فیصلہ اکیلے نہیں کیا،ای او بی آئی کا بورڈ آف ٹرسٹیز فیصلے کرتا ہے۔
جس پر ججز نے ریمارکس دیئے کہ ای او بی آئی کے مختلف منصوبوں پر پیسے جاری کرنے کی دستاویزات پر ظفر گوندل کے دستخط ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے موکل تعلیم یافتہ ہیں، جس پر لطیف کھوسہ نے بتایا کہ میرے موکل نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ جن کاغذات پر دستخط کئے ان سے لگتا تو نہیں کہ آپ کے موکل تعلیم یافتہ ہیں۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ سردار صاحب آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، یہ معاملہ ایک پیسے کا نہیں بلکہ کروڑوں کا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں بتائیں کہ مختلف منصوبوں پر رقم جاری کس نے کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ظفر گوندل کرپشن کے 14مقدمات میں بھی ملوث ہیں،غیر رجسٹر کمپنی کو مہنگے داموں پر ٹھیکے دیئے گئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ایک سال میں قیمت 3گنا بڑھے گی تو سوال اٹھیں گے۔ سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد اور لطیف کھوسہ میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ آپ مردوں کے سپر ماڈل ہیں، ناشتے میں کیا کھا کر آئے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ظفر گوندل کی ساکھ مٹی میں ملا کر رکھ دی گئی ہے، جس پر جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ ایسے عمارت کا ٹھیکہ دیا جیسے بغیر میک اپ کے خاتون ہو۔ عدالت نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.