بھارتی کمپنی کا 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 14:53

بھارتی کمپنی کا 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): انٹر نیٹ کے دور میں آج کل ہر کوئی سمارٹ فون کا دیوانہ ہے لیکن سمارٹ فون کے دیوانے ہر شخص کے پاس سمارٹ فون خریدنے کے لیے پیسے موجود ہونا ضروری نہیں ، نوجوان نسل میں سمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے پیشٍ نظر سمارٹ فون رکھنے کے خواہشمند ہر فرد تک اس کی رسائی اور حصول ممکن بنانے کے لیے بھارتی کمپنی نے 500 سو روپے کا سستا ترین سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں رنگنگ بیلز (Ringing Bells) نامی مقامی کمپنی نے 'فریڈم 251' کے نام سے ایک اسمارٹ فون صرف 500 بھارتی روپے جو کہ قریباً 765 پاکستانی روپے بنتے ہیں، میں ایک سمارٹ فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جو 17 فروری سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے بتایا کہ سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروانے کا بنیادی مقصد ہر شخص کو بااختیار بنا کر ترقی کی کہانی لکھنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو مزید پروان چڑھانا ہے۔

اس ضمن میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر آئندہ کل 17 فروری کو یہ اسمارٹ فون فریڈم 251 متعارف کروائیں گے۔500 روپے کا یہ اسمارٹ فون متعارف کروانے والی کمپنی رنگنگ بیلز گذشتہ برس ہی قیام میں آئی ہے۔ اس سے قبل اسی کمپنی نے 3 موبائل فون متعارف کروائے تھے۔رنگنگ بیلز نامی کمپنی نے اس سے قبل ہندوستان کا سب سے سستا 4G اسمارٹ فون متعارف کروایا تھا جس کی قیمت 2999 روپے تھی جو پاکستانی روپے میں 4600 روپے بنتی ہے۔