ویلنٹائن ڈے پر نوجوان نے لڑکی کو تحفے میں‌ دھوکے کے ثبوت پیش کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 15:08

ویلنٹائن ڈے پر نوجوان نے لڑکی کو تحفے میں‌ دھوکے کے ثبوت پیش کر دئے

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): یومٍ محبت یعنی ویلنٹائن ڈے پر عاشق اپنے اپنے محبوب کو اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے بے شمار تحائف پیش کرتے ہیں لیکن کیلیفورنیا میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو ویلنٹائن ڈے پر تحفے میں کچھ ایسا دیا کہ لڑکی کے ہوش اُڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیل بوگیس نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو ایک ڈیٹنگ سائٹ پلینٹی آف فش پر دوسرے لڑکوں سے بات کرتے اور اسے دھوکہ دیتے دیکھا جس کے بعد میں نے خود اس سائٹ پر ایک جعلی آئی ڈی بنائی تا کہ اپنی گرل فرینڈ کے خلاف ثبوت اکٹھا کر سکوں۔

کیل نے ویلنٹائن ڈے کے دن اپنی گرل فرینڈ کو پھولوں اور کارڈ کا سر پرائز دیا لیکن جب لڑکی نے کارڈ کھولا تو اس میں لڑکی کی دوسرے لڑکوں اور اپنے بوائے فرینڈ کو دھوکہ دینے کے تمام ثبوت موجود تھے۔ اس تمام منظر کو کیل نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈ دیکھتے ہی کیل کی گرل فرینڈ کے ہوش اُڑ گئے اور وہ گھر سے باہر نکل گئی۔