سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اشارہ دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 16:06

سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اشارہ دے دیا

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء)لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اشارہ دے دیا ۔ ایک انٹرویو میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ اگر حالات نے اجازت دی تو وہ دیر کرنے کی بجائے جلداز جلد پاکستان کا دورہ کرنے کو ترجیح دیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ماضی کے لیجنڈری بلے باز سرویوین رچرڈ ان دنوں پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔