Live Updates

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پی ٹی آئی کی ممبرشپ کے حوالے سے وضاحت ’ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں بار بار یہ بات آ رہی ہے کہ چند مشہور شخصیات جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں’ پی ٹی آئی بڑی خوش ہے کہ اتنی بڑی ہستیاں تحریک انصاف کی ممبر زبننے جا رہی ہیں، ہمارا تو خیال تھاکہ شہبازشریف 2018 ء کے قریب پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ’ترجمان

منگل 16 فروری 2016 16:11

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان کی پی ٹی آئی کی ممبرشپ کے حوالے سے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان تحر یک انصا ف الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں بار بار یہ بات آ رہی ہے کہ چند مشہور شخصیات جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں پی ٹی آئی کی الیکٹرونک رجسٹریشن سسٹم کے تحت ممبر بن گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی بڑی خوش ہے کہ اتنی بڑی ہستیاں تحریک انصاف کی ممبر زبننے جا رہی ہیں، ہمارا تو خیال تھاکہ شہبازشریف 2018 ء کے قریب پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے مگر انہوں نے ابھی سے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے وضاحت کر چکے ہیں کہ ممبرشپ کی سہولت کے لئے پی ٹی آئی کا سسٹم نام اور سی این آئی سی نمبر ووٹ رجسٹرڈ کر لیتا ہے مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان 8300 نمبر کو پی ٹی آئی کاسسٹم فوراً ممبر شپ حاصل کرنے والے کے کوائف بھیج کر تصدیق کرواتا ہے اگر تصدیق نہ ہو تو اس ممبر شپ کو بلاک کردیا جاتا ہے ، اس کیس میں اگر شہباز شریف کا سی این آئی سی نمبر درست ہے تو واقعی ہی ممبر بن گئے ہونگے، مگر اگرکسی نے شرارتاً یہ کیا ہے تو ان کا ووٹ بدقسمتی سے بلاک ہوگیا ہوگا اور جس صاحب نے کہ یہ شرارت کی ہوگی ان کا ٹیلی فون نمبرمزید ممبر شپ کے لئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات