پاکستان سپر لیگ ، کراچی اور لاہور کی ٹیمیں ” اگر مگر “ میں پھنس کر رہ گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 17:01

پاکستان سپر لیگ ، کراچی اور لاہور کی ٹیمیں ” اگر مگر “ میں پھنس کر رہ ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ میں لاہورقلندرز اور کراچی کنگز کی مضبوط ٹیمیں ”اگرمگر “ کا شکار ہوگئیں ، پلے آف راؤنڈ میں رسائی کے لیے لاہور کو دونوں میچز جیتنے ہیں جبکہ کراچی کا ایک میچ باقی رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں تو پلے آف میں پہنچ گئی ہیں تاہم چوتھی ٹیم کے لیے لاہور اور کراچی ”اگر مگر “ میں پھنس کر رہ گئی ہیں ، اگر آ ج لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو کراچی کا ایونٹ سے پتہ صاف ہوجائے گا تاہم لاہور کی ناکامی کی صورت میں کراچی کے پاس کل اپنا آخری میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی ہار کیلئے دعائیں بھی کرنا ہوں گی ۔