پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کمی کی جائے‘ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 38 روپے ٹیکس لے رہی ہے ‘ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمرکا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 17:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرول اور کیروسین کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کمی کی جائے‘ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 38 روپے ٹیکس لے رہی ہے‘ دنیا کے 72 ممالک میں پاکستان سے سستا ڈیزل عوام کو فراہم کیا جارہا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسد عمر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ ٹیکسوں میں اضافہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے ریونیو میں کمی آئی ہے۔
پٹرول پر سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کا ہم سب مطالبہ کرتے ہیں۔ غریب اور امیر دونوں کے لئے الگ الگ معیار مقرر ہیں۔(جاری ہے)
ہمیں دوہرے معیار ختم کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 72 ممالک میں پاکستان کے مقابلے میں سستا ڈیزل فروخت کیا جارہا ہے۔ ڈیزل سے غریب کی بس اور کاشتکار کا ٹیوب ویل چلتا ہے۔ انہوں نے نیپرا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال اڑھائی سال پہلے 4200 میگاواٹ تھا جو بڑھ کر اب 4700 میگاواٹ ہوگیا ہے۔
گردشی قرضوں کا حجم ایک مرتبہ پھر 330 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ گیس پر 100 ارب کا سیس لاگو ہے۔ ای سی سی نے گیس انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ کے لئے ایک نیا ٹیکس لگا دیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم پر 5 روپے اور ڈیزل پر 20 روپے فی لٹر کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔ پی آئی اے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کے سامنے ہم نے سوالات اٹھائے اور تجاویز دیں جو کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے مسترد کردی گئیں۔ پی آئی اے کا بل لانے کے لئے دو بجے آرڈر آف دی ڈے تبدیل کیا گیا۔ ہمیں غور کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قومی اداروں کو احسن انداز میں چلانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ پی آئی اے کے حوالے سے بل لانے کا مقصد صرف اور صرف اس کی نجکاری ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین اس ادارے کا مسئلہ نہیں ہیں۔ انتظامیہ کو بہتر بنا کر ادارے کی کارکردگی ٹھیک کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ایئر لائنوں کو لینڈنگ کے حقوق دے کر پی آئی اے کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.